شوق (ضرورت) ایجاد کی ماں

   

Ferty9 Clinic

ڈریسڈن ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوں تو دنیا میں کہیں بھی عمارتیں تعمیر کئے جانے کے وقت پائن لائن اور ڈرینج نظام کا خاص خیال رکھا جاتا ہے تاہم جرمنی کے شہر ڈریسڈن کے ’’ناسڈاٹ کنستھوف پیاسیج‘‘ کی ایک عمارت میں ایک رنگارنگ ڈرینج نظام ہے جو پائپوں اور ’’فینلس‘‘ کے ذریعہ جب جب بارش ہوتی ہے تو ایک عجیب سی موسیقی پیدا کرتا ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو اس کی آواز کو پائپوں اور فینلس کا نظام ایک موسیقی میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس عمارت میں رہنے والے سنگتراش انیت پال اور ڈیزائنرس کرسٹوف روزنر اور آندرے ٹمپل نے ہی موسیقی کے اس نظام کو تخلیق کیا ہے۔