شوہر کا بیوی کوموٹرسائیکل پر بٹھاکر خطرناک اسٹنٹ

   

نئی دہلی : سو شل میڈیا پر بحث میں رہنے کیلئے کچھ حیرت انگیز ڈانس کر رہے ہیں تو کچھ خطرناک اسٹنٹ کررہے ہیں ۔ یوں لگتا ہے سوشل میڈیا انسٹاگرام پیج ، یوٹیوب ، فیس بک کیلئے ریل بنانا اور راتوں رات شہرت پانے کا جنون سوار ہوچکا ہے ۔ ایسا تمام ریلز ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ دریں اثناء ایک ریل خبروں میں ہے جسے دیکھ کر لوگ اس شخص کو پاگل کہہ رہے ہیں ۔ دراصل ایک شخص نے بیوی کو بائیک پر بٹھاکر ایسا خطرناک اسٹنٹ کر دیا کہ دیکھ کر لوگ غصہ میں آگئے ۔ اس ویڈیو کو 16 نومبر کو انسٹاگرام پیج گھنٹہ نے شیئر کیا تھا جسے یہ خبر لکھنے تک 24 لاکھ سے زیادہ ویوز اور 1لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں ۔ اس کلپ میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کالی شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ایک شخص گاڑی چلا رہا ہے جس پر اس کی بیوی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہے ۔ وہ شخص پہلے چلتی موٹر سائیکل کی سیٹ پر بیٹھتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ہینڈل چھوڑ کر سیٹ پر سیدھا کھڑا ہوجاتا ہے ۔