حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں شوہروں سے جھگڑے کے بعد دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات رائے درگم اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 37 سالہ خاتون مونیکا جو جھراپوری کالونی کے ساکن شنکر کی بیوی تھی ۔ کل رات مونیکا اور شنکر کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس جھگڑے کے بعد مونیکا نے عمارت کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر ہلاک ہوگئی ۔جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 34 سالہ راجنی جوچندرا نگر علاقہ کے ساکن آر کے ریڈی کی بیوی تھی ۔ کل اس خاتون نے گھریلو تنازعات سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں مصروف تحقیقات ہے ۔