شکست سے بچنے کے لئے ائی ایس ائی ایس نے سیریا میں خودکش کار بم دھماکوں کی شروعات کی ہے۔

,

   

سلیمانی۔ امریکی حمایتی افواج نے اتوار کے روز رائٹرس سے کہا کہ اپنے آخری علاقے میں شکست سے بچنے کے لئے ائی ایس ائی ایس نے باغ ہاوز میں سیریا ڈیموکرٹیک فورسیس( ایس ڈی ایف) پر خود کش کار بم حملہ کیاہے ۔

مغربی سیریا کے مذکورہ گاؤں کو جہادیوں سے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششیں ایک میل کا پتھر ہونگی ‘رائٹرس کے بموجب مذکورہ جہادیوں نے خودساختہ’’ خلافت کادعوی کرتے ہوئے 2014میں عراق او رسیریا کے ایک تہائی حصہ پر اپنا قبضہ جما لیاتھا۔

مگر بین الاقوامی سطح پر مذکورہ گروپ کو دہشت گرد تسلیم کرتے ہوئے اس پر کاروائی شروع کی گئی تھی اور اس کو 2017میں بڑی شکست کاسامنا کرنا پڑا تھامگر اب بھی یہ ایک سکیورٹی خطرہ بناہوا ہے کیونکہ علاقے کے کچھ حصوں میں یہ اپنے سلیپر سل کو سرگرم کررہا ہے۔

ایس ڈی ایف نے کہاتھا کہ اتوار کے روز ’’ سخت لڑائی ‘‘ متوقع ہے کیونکہ اٹھارہ گھنٹوں کا توقف ائی ایس ائی ایس کی جانب سے بچھائے گئے زیر زمین دھماکو مادوں سے بچانے کی تیاری کی جاسکے جس کے جنگجو زیر زمین غاروں کا استعمال کرتے ہوئے وار کرتے ہیں اور روپوش ہوجاتے ہیں

۔تاہم دوپہر تک جنگ کے حالات دیکھائی نہیں دے۔