شہباز شریف کیلئے روضۂ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے

   

مدینہ منورہ ۔ 16 اپریل (ایجنسیز) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں حاضری دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تھے، اس موقع پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کیلئے روضۂ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی اور سلام عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے جہاں ان کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوگی۔