حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل زون کے تحت دو وندے سادھارن ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے جو حیدرآباد۔ دہلی اور حیدرآباد۔ ناگر کوائل ٹاؤن، ٹاملناڈو کے درمیان چلائی جائیں گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینس کی طرح یہ نان ۔ اے سی کوچس ٹرینس کی رفتار وہی رہے گی لیکن اس کا کرایہ کم ہوگا۔ یہ ٹرینیس جنرل یا ان ایز روڈ اور سلیپر کلاس کوچس کے ذریعہ سفر کرنے کو ترجیح دینے والوں کیلئے مفید ہوں گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینس میں پوری طرح ایرکنڈیشنڈ (اے سی) کوچس ہوتے ہیں جبکہ وندے سادھارن ٹرینس ریگولر ایکسپریس ٹرینس ہیں جو نان۔ اے سی کوچس کے ساتھ چلتی ہیں اور اس کا کرایہ بھی گنجائش کے قابل ہوتا ہے۔ حال ہی میں یہ پہلی ٹرین انٹیگرل کوچ فیاکٹری چینائی میں تیار کی گئی ہے اور اسے وسٹرن ریلوے کو تفویض کیا گیا۔ یہ چند دن قبل ممبئی پہنچی ہے۔ عہدیدار اس ٹرین کو ممبئی اور دہلی کے درمیان چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ریلوے بورڈ نے وندے سادھارن ٹرینس کیلئے پانچ روٹس کی منظوری دے دی ہے۔