حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ سرکل کی 2022 میں پہلی پوسٹل پنشن عدالت 19 جنوری 2022 کو دن میں 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے https://meet.google.com/vid-ssra-yet پر لنک کریں۔ کانفرنس میں پنشن، گریجویٹی اور پوسٹل پنشنرس ؍ فیملی پنشنرس سے متعلق مختلف مسائل اور امور کی یکسوئی کی جائے گی۔ شکایتیں ڈائرکٹر اکاؤنٹس (پوسٹل) ڈاک سدن، عابڈس حیدرآباد پر 27 ڈسمبر سے قبل بذریعہ پوسٹ داخل کی جاسکتی ہیں۔