شہر میں 400 سے زائد بس شیلٹرس تعمیر ہونگے

   

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر میں 411 بس شیلٹرس تعمیر کئے جائیں گے تاکہ مسافرین کیلئے سہولت ہو اور موسمی حالات سے تحفظ ہو۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے بس شیلٹرس کے مقامات کی نشاندہی کی ہے جبکہ جی ایچ ایم سی نے تعمیر کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جسے بلڈ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (بی او ٹی) اساس پر شروع کیا جائے گا۔ جگہ کی دستیابی کے لحاظ سے شیلٹرس مختلف سائز کے ہونگے اور ان میں سہولتیں بشمول بس اسٹاپ سائنج، روشنی، خاطر خواہ بلندی اور چوڑائی ہوگی۔ شیلٹرس کی دوسری خصوصیات میں پاسنجر انفارمیشن سسٹم شامل ہے۔ بلدی حکام نے کہا کہ’حالانکہ ان تمام بس شیلٹرس میں ایرکنڈیشنرس نہیں ہوں گے تاہم ہر ایک بس شیلٹر میں ایک فیان لگایا جائیگا۔