شہر میں آج سے زرعی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کا اجلاس

   

حیدرآباد 29 ستمبر ( سیاست نیوز ) انڈین کونسل آف اگریکلچر ریسرچ نئی دہلی اور شری کونڈا لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹیکلچر یونیورسٹی تلنگانہ کی جانب سے مشترکہ طور پر زرعی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کا سہ روزہ اجلاس شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ یہ اجلاس 30 ستمبر سے 2 اکٹوبر تک منعقد ہوگا ۔ اجلاس کے دوران زرعی یونیورسٹیز میں مالیہ پیدا کرنے کے طریقہ کار ‘ زرعی شعبہ میں تجارت کو فروغ دینے ‘ زرعی تعلیم کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔