حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں جاریہ ہفتہ کی کارروائیوں اور حوالہ معاملات کی تازہ تحقیقات نے نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ شہر میں ضبط کردہ کروڑہا روپئے کی حوالہ رقم کے تار اب دہلی شراب پالیسی سے جڑنے لگے ہیں۔ سٹی پولیس کی ٹاسک فورس تک محدود تحقیقات کا دائرہ اب ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سی بی آئی تک پہونچے گا۔ چونکہ حالیہ دنوں حوالہ کے ذریعہ منتقل کی گئی رقم اور پولیس کارروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا رقم کن معاملات میں استعمال کی جارہی تھی اور اس کے پس پردہ اغراض و مقاصد کیا ہوسکتے ہیں۔ سی بی آئی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہلی شراب کیس رقمی لین دین اور ہیرا پھیری معاملات حوالے کے ذریعہ انجام دیئے گئے اور حیدرآباد میں خاموشی و انتہائی راز سے جاری حوالہ کاروبار کا اچانک منظر عام پر آنا اور ایک کے بعد دیگر کارروائیوں میں کروڑہا روپئے رقم کا ضبط ہونا شبہات کو مزید تقویت دیتا ہے ۔ امکان ہے کہ حوالہ کے ان حالیہ معاملات اور گرفتار افراد کو سی بی آئی شک کے دائرے میں لے سکتی ہے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے سٹی پولیس نے بھی ان معاملات پر مزید سنجیدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ہر زاویئے سے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ع