شہر میں سرکاری کالجس کے لکچررس کی بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد8جنوری(یواین آئی) اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کے بین ضلعی تبادلوں کے احکام کو واپس لینے کے مطالبہ پر نامپلی میں سرکاری کالجس کے لکچررس نے بھوک ہڑتال شروع کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیمات میں مختلف قسم کی پوسٹنگس کے سلسلہ میں یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جی او 317کے ذریعہ ان سے ناانصافی کی گئی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس جی او سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی ہونے کو بنیاد بنائے بغیر صرف سیناریٹی بنیاد پر ہی یہ تبادلے کئے جارہے ہیں۔راتوں رات ایسے احکام جاری کئے گئے ہیں جو ان کو قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیناریٹی لسٹ پر غور کئے بغیر یاکسی اصول کے بغیر اس طرح اچانک بین ضلعی تبادلوں کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔