شہر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

   

حیدرآباد 7 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں گذشتہ چند ہفتے قبل سب سے اونچی سطح تک پہونچنے کے بعد اب سونے کی قیمتوں میں کمی درج ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس دن کے دوران شہر میں سونے کی قیمتوں میں بتدریج گراوٹ آئی ہے ۔ 24 قیراط سونے کی قیمت فی دس گرام 63.500 روپئے تک پہونچ گئی تھی ۔ اس میں اب گراوٹ آئی ہے اور یہ قیمت 61,360 روپئے فی دس گرام ( تولہ ) تک آ پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران قیمتوں میں یہ گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت فی دس گرام 57,410 روپئے تک پہونچ گئی تھی جس میں اب گراوٹ آئی ہے اور یہ قیمت 56,250 روپئے تک آ پہونچی ہے ۔