حیدرآباد۔10۔اکٹوبر(سیاست نیوز) دونوں شہروں اور ریاست کے دیگر علاقوں میں آئندہ تین یوم میںبارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ تلنگانہ کے شمالی اضلاع اور ریاست بھر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آئندہ تین یوم جاری رہے گا ۔ خانگی ماہرین کے انتباہ میں کہا گیا کہ دونوں شہروں میں اچانک موسلادھار بارش وقفہ وقفہ سے ہوسکتی ہے اسی لئے ڈی آر ایف کو متحرک رہنا چاہئے ۔دو یوم قبل شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے پانی کی نکاسی میںدشواریو ںکو دیکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی نے ڈی آر ایف کے علاوہ محکمہ آبرسانی کے عملہ کو متحر ک کردیا ہے۔دوشنبہ کی دوپہر پرانے شہر میں اچانک بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات ملی ہیں گذشتہ دنوں پرانے شہر میں بارش نہ ہونے کے سبب شہریوں کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ 11ربیع المنور کی شب نئے شہر کے علاقوں بالخصوص مہدی پٹنم‘ ٹولی چوکی ‘ بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں کتنی بارش ہوئی ہے۔ٹولی چوکی کے بعض علاقوں میں دو یوم سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ م