حیدرآباد۔8جنوری (پریس نوٹ): شہر کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی 11 جنوری کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں صارفین کو مطلع کیا کہ اس دوران حمایت ساگر ریزروائر فاربی، میرالم فلٹر بیڈ، سیٹلنگ ٹینک اور انلیٹ چینلز کو صاف کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ ان کاموں کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی میں مکمل طور پر اور بعض دیگر علاقوں میں جزوی طور پر خلل پڑے گا۔ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی نے کہا کہ صفائی کا کام 11 جنوری کی صبح 6 بجے سے 12 جنوری کی صبح 6 بجے تک کیا جائے گا۔متاثرہ علاقوں میں حسن نگر، کشن باغ، دودھ باؤلی، مصری گنج، پتھرگھٹی، دارالشفاء ، مغل پورہ، جہاں نما، چندولال بارادری، فلک نما، جنگم میٹ شامل ہیں۔ پانی کی فراہمی میں خلل سے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے پانی کا کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔