حیدرآباد۔ 16 نومبر (پریس نوٹ) شہر کے آٹو نگر تا ناگول کے چار علاقوں میں پانی کے رِسنے کے باعث پائپ لائن کی مرمت کے نتیجہ میں جمعرات 17 نومبر کو شہر کے بعض علاقوںمیں صبح 4 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے آبی سربراہی میں خلل ہوگا۔ واٹر بورڈ کے مطابق جن علاقوں میں پانی کی سربراہی میں خلل ہوگا ان میں اُپل، رامنتا پور، سری سائی آر ٹی سی کالونی، آدرش نگر، وینکٹ سائی نگر، سری کرشنا کالونی، قدیم پیرزادی گوڑہ، ملکارجن نگر(مرحلہ I) اور بھوانی نگر کالونی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں قطب اللہ پور، این ٹی آر نگر بستی، واستو کالونی، شیواگنگا کالونی اور شیوما بستی میں بھی آبی سربراہی میں خلل رہے گا۔