٭ دہلی پولیس نے آج سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو کو لال قلعہ کے پاس گرفتار کرلیا ۔ یوگیندر یادو نئے متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیٹیزن شپ قانون اس ملک کے باشندوں کو تقسیم کرنے والا ہے اور ہم اس لئے احتجاج کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ لال قلعہ کے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا تھا ،باوجود اس کے بڑے پیمانے پر لوگ احتجاج کیلئے پہنچ گئے ۔