شہریت قانون، دستور کے مغائر، منسوخی بہتر : امرتیہ سین

   

٭ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو منسوخ و کالعدم کردیا جانا چاہئے کیوں کہ یہ دستور سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس قانون کے تحت کسی شخص کو شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اس (شخص) کے مذہب کی بنیاد پر ہوگا۔ امرتیہ سین نے مزید کہاکہ اس قسم کا قانون دراصل منظور ہی نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔