شہزادہ خالد سے آسٹریلیائی وزیر دفاع کی ملاقات

   

ریاض : سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ، سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے اعلی حکام موجود تھے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، خطے اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ سیکورٹی اور استحکام کے فروغ کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔