ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بطور تحفہ صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آم بھیجوائے ہیں۔بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے جمعہ کو 1,200 کلوگرام امرپالی آم دہلی پہنچایا۔پچھلے سال شیخ حسینہ نے صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ مغربی بنگال، تریپورہ اور آسام کے وزرائے اعلیٰ کو مشترکہ تحائف دیے تھے ۔ اپنے بہت سے دوروں کے موقع پر انہوں نے اپنے ہندوستانی میزبانوں کو ہلسا مچھلی بطور تحفہ دی تھی۔وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ‘آم اور ہلسا مچھلی کی ڈپلومیسی’ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کیا ہے ۔