شیخ نعیم پاشاہ کو دورہ امریکہ کی دعوت

   

سماجی خدمات سے متاثر امریکی قونصلیٹ جنرل کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : کریہ سنگھ سوسائٹی نامی غیر سرکاری تنظیم ( این جی او ) کے بانی شیخ نعیم پاشاہ ایسے پہلے سماجی کارکن کا اعزاز حاصل ہوا جنہیں یو ایس اے کے دورہ کے لیے امریکن کونصلیٹ حیدرآباد نے پیشکش کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تین ہفتوں پر مشتمل دورہ انٹرنیشنل وزیٹرس لیڈر شپ پروگرام کے تحت رہے گا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ شیخ نعیم پاشاہ نے اپنے این جی اوز کے ذریعہ رسول پورہ کے غرباء کو مفت کھانا فراہم جب کہ انہوں نے تاحال 6 ہزار 450 افراد کو اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ فراہم کیا ۔ جس میں سے 3 ہزار 600 افراد اپنے پیروں پر آپ زندگی گذارنے کے قابل ہوگئے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ اسکول ترک تعلیم کرنے والے تقریبا 300 بچوں کو ہفتہ واری تعطیل میں مفت تعلیم بھی فراہم کرتے ہوئے انہیں ایس ایس سی امتحانات میں شریک کروایا ہے ۔ اپنے این جی او تنظیم کے والینٹرس کی مدد سے سلم علاقہ کی 55 طالبات کو ہر سال اسکالر شپس کا بھی انتظام کرتے ہیں ۔ انہوں نے سال 2015 میں غیر سرکاری تنظیم ( این جی او ) کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا لڑکپن کافی تکلیف دہ رہا جس کے تجربہ کی بنیاد پر وہ این جی اوز کے ذریعہ عوام کی مدد کرنے کا عزم کرتے ہوئے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔۔