پاپولر میرٹھی
آپریشن !
پاپولرؔ میرا تخلص ہے یہی اعجاز ہے
میرا جو بھی شعر ہے دنیا میں سرفراز ہے
آپریشن خوب ہی مضمون کے کرتا ہوں میں
ذہن میرا نوکِ نشتر کی طرح ممتاز ہے
…………………………
فرید سحرؔ
اینگلو اردو غزل (مزاحیہ)
وَرک ڈیر لائف میں ایسا نہ کر
وائف کو اوروں کی تُو گھورا نہ کر
ایڈیٹ تجھ کو کہیں گے لوگ سب
ہاؤز میں نیبر کے تُو جھانکا نہ کر
ڈیاڈ کے جوتوں سے بچنا ہے اگر
لَو کو اپنی ان پہ تُو افشا نہ کر
ہے یہی رکویئسٹ لیڈر سے مری
کَنٹری کا اپنے تُو سودا نہ کر
بھول بیٹھا وائف ملتے ہی اُسے
گاڈ سے تو اس طرح دھوکہ نہ کر
فیملی کا اپنی بھی کچھ کر خیال
ہوٹلنگ میں اوروں پہ خرچہ نہ کر
ہو نہ جائے سُن بلڈ کینسر تجھے
یوں بلڈ پیشنٹ کا چوسا نہ کر
ہائیٹ پہلے خود کی اپنی دیکھ لے
ہائیٹ اووروں کی کبھی ناپا نہ کر
ممی ڈیڈی کے بھی کچھ احوال سُن
میریوں میں وائف کی سجدہ نہ کر
لائف ہوجائے گی اسپائل تری
عشق کے فارسٹ میں بھٹکا نہ کر
ایکسلینٹ ہیں شعر تیرے سب سحرؔ
فالٹ ان میں اب کوئی ڈھونڈا نہ کر
…………………………
شادی سے پہلے …!
پہلا : شادی سے پہلے آپ کیا کرتے تھے ؟
دوسرا : رونی صورت بناکر بولا ’’میرا دل جو بولا وہ کرتا تھا ‘‘ ۔
مظہر قادری ۔ حیدرآباد
…………………………
ٹھیک ہے !!
٭ جج نے ملزم سے پوچھا ٹریفک کانسٹیبل کہہ رہا تھا کہ تم نے اس سے طنزیہ گفتگو کی ! ’’ہرگز نہیں جناب عالی ‘‘ ملزم نے جواب دیا۔ دراصل وہ مجھے اس طرح ہدایت دے رہا تھا جیسے میری بیوی دیتی ہے ، حسب عادت بے خیالی میں منہ سے نکل گیا ! ’’ٹھیک ہے میری جان !!‘‘۔
ایم اے وحید رومانی ۔ پھولانگ نظام آباد
……………………………
کیا ملے گا !!؟
٭ ایک شخص اپنی بیوی کا دس لاکھ روپیہ کا انشورنس کرایا ۔ انشورنس ایجنٹ جب جانے لگا تو وہ شخص پوچھا ’’فرض کرو میری بیوی کا آج یا کل اچانک انتقال ہوجائے تو ایسی صورت میں مجھے کیا ملے گا ؟
انشورنس ایجنٹ ذرا سونچ کر بولا ’’زیادہ سے زیادہ پھانسی!!‘‘
ڈاکٹر گوپال کوہیرکر۔ نظام آباد
………………………
گھر کی تعریف …!
٭ ایک استاد نے کلاس میں سوال جواب کے دوران شاگردوں سے ’’گھر کی تعریف ‘‘ بیان کرنے کیلئے کہا جس پر ایک شاگرد نے مزاحیہ مگر مبنی بر حقیقت جواب دیا جو اس طرح ہے :
استاد : گھر کی تعریف بتاو…؟
بچہ:- جو گھر حوصلے سے بنائے جاتے ہیں اسے ’’ہاؤس‘‘ کہتے ہیں…
جن گھروں میں ہول ہوتے ہیں
انہیں ’’ہوم‘‘ کہتے ہیں …
جن گھروں میں ہوا زیادہ چلتی ہے
انہیں ’’حویلی‘‘ کہتے ہیں …
جن گھروں میں دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں انہیں ’’مکان‘‘ کہتے ہیں… اور
جن گھروں کے لون کے اسٹالمینٹ بھرتے ، بھرتے آدمی لیٹ جاتا ہے انہیں ’’فلیٹ‘‘ کہتے ہیں…
اور جن گھروں میں یہ بھی نہ پتہ ہو کہ اگلے گھر میں کون رہتا ہے انہیں ’’بنگلہ‘‘ کہتے ہیں ۔
ابن القمرین ۔ مکتھل
…………………………
بیٹے کا کمال !
استاد : آپ کا بیٹا فیل ہے ، اس کی مارکس شیٹ دیکھئے ؟ انگلش 20 ، اردو 18 ، حساب 15 ، سائنس 17 ، ٹوٹل 70 ۔
باپ : ٹوٹل میں تو میرے بیٹے نے کمال کردیا ہے !
تمنا افروز ۔ دیورکنڈہ
…………………………