نئی دہلی۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو آج شیوراتری کی مبارکباد دی اور تمام ہندوستانیوں کے لیے ترقی، خوشحالی اور خوش نصیبی کے لیے لارڈ شیوا کے آشیرواد کے لیے پرارتھنا کی۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مہا شیوراتری کے موقع پر میں دنیا بھر میں اس کی معتقد برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ا س تہوار کے موقع پر جب ہم اپنے گھر روشن کرتے ہیں، مصیبتوں اور خامیوں سے باہر نکلنے کے لیے دانش و جرأت کے لیے لارڈ شیوا سے آشیوراد کی التجا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بابا بھولے ناتھ سے معروف لارڈ شیوا کے آشیرواد سے تمام ہندوستانیوں کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور خوش نصیبی کی تمنا ظاہر کی۔