بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ ایک پودا لگایا۔ بھوپال کے نزدیک رتاپانی وائلڈ لائف سینکچری کمپلیکس میں ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی میٹنگ میں شرکت سے پہلے چوہان نے مسٹر سندھیا کے ساتھ یہاں اپنی رہائش گاہ کے احاطہ میں پودا لگایا۔ سندھیا میٹنگ میں شرکت کے لیے صبح سویرے یہاں پہنچے ۔ پودا لگانے کے بعد چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ اس کی تصاویر پوسٹ کیں۔