شیوسینا اور بی جے پی میں سیٹوں کی تقسیم پراختلاف برقرار

   

دیگر اتحادی جماعتوں کا اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ
ممبئی ۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات جو آئندہ ماہ ہونے والے ہیں، اس کے لئے بی جے پی نے انہیں ااتحادی جماعت شیوسینا کو 106 سیٹوں کی پیشکش کی ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ شیوسینا 120 سیٹوں سے کم سیٹ قبول نہیں کرے گی ۔ سیٹوں میں شراکت داری کی ان دونوں جماعتوں کے درمیان جاری بات چیت ایک یا دو دن میں ختم ہوجائے گی ۔ مہاراشٹرا اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد 288 ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات دونوں جماعتوں نے الگ الگ لڑے تھے ۔ بعض ذرائع نے بتایا کہ ’’ہم نے سینا کو 106 سیٹ کی پیشکش کی ہیں لیکن سینا 120 سیٹوں ہی پر راضی ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے تھا کہ جنا سو راجیہ شکتی پارٹی جو بی جے پی کی ایک اور اتحادی جماعت ہے ، اس نے 4 سیٹوں پر مقابلہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ اس پارٹی نے جو مہاراشٹرا کے مغربی حصہ میں اپنا وجود رکھتی ہے ، اس نے شروع میں 9 سیٹوں کا مطابلہ کیا تھا لیکن اس کے لیڈر ونئے کورے چہارشنبہ کے دن بات چیت کے دوران 4 سیٹوں پرراضی ہوگئے ۔ بی جے پی کی بقیہ اتحادی جماعتوں جیسے آر پی آئی ، شیو سنگرام اور راشٹریہ سماج پار ٹی کے ساتھ اب بھی بات چیت جاری ہے ۔ ان تینوں جماعتوں نے بی جے پی کے انتخابی نشان پر انتخابات لڑنے سے انکار کردیا ۔ 2014 ء میں ان جماعتوں نے علحدہ الیکشن لڑا تھا اور اس میں بی جے پی کو 122 سیٹ ملی تھیں۔