ممبئی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے دیویندر فرنویس کے استعفیٰ کے ایک دن بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر ایکناتھ کھڈسے نے کہاکہ شیوسینا نے مجھے پیشکش کی ہے اور میں اس پیشکش کو قبول کرنے سے سنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔ یہ سوچ رہا ہوں کہ آیا مجھے یہ پیشکش قبول کرنی چاہئے۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی کو این سی پی کے اجیت پوار کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہئے تھا۔ انھوں نے مزید کہاکہ بی جے پی کی کارکردگی سے بہت پشیمانی اور پریشانی ہورہی ہے۔