نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار جو ایک منی لارڈنگ کیس میں ملزم ہیں، انہیں جمعرات کو دہلی کے ایک دواخانہ سے ڈسچارج کرنے کے بعد تہاڑ جیل کو بھیج دیا گیا۔ انہیں بتایا جاتا ہیکہ اسی جیل کمپاونڈ میں رکھا گیا جہاں سابق وزیرفینانس پی چدمبرم محروس ہیں۔ اسپیشل سی بی آئی کورٹ نے شیوکمار کو یکم ؍ اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔