حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون (پریس نوٹ) صدر جمہوریہ کے انتخاب میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی حکمت عملی طئے کرنے 15 جون کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اپوزیشن قائدین کے اجلاس میں ٹی آر ایس حصہ ن ہیں لے گی۔ چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت پرگتی بھون میں آج منعقدہ پارٹی قائدین کے طویل اجلاس میں غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔