صدر ایران کا پہلی مرتبہ دورہ عراق

   

تہران ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران اس ہفتہ عراق کا اپنا پہلا سرکاری دور ہ کریں گے ۔ ایران میں ان پر سخت گیر گروپ کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے ۔ نیوکلیر معاہدے کیلئے ٹرمپ نظم و نسق کی جانب سے زور دیئے جانے کے بعد صدر ایران حسن روحانی عراق کا تاریخی دور ہ کررہے ہیں ۔ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عراق کی حکومت تہران کی مضبوط حلیف ہے ۔ ایران نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ عراق کے جواب میں صدر ایران کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر امریکہ نے یہ تبصرہ کیا تھا کہ عراق میں امریکی فورس کی تعیناتی برقرار رہے گی تاکہ وہ پڑوسی ملک ایران پر نظر رکھ سکے ۔ عراق اور ایران کے درمیان 1400 کیلو میٹر طویل سرحد پائی جاتی ہے ۔