صدر جمہوریہ کووند دو روزہ دورہ پر کانپور پہنچے

   

کانپور: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند صنعتی شہر کانپور کے دو روزہ دورے پر آج یہاں پہنچ گئے۔ صدر جمہوریہ کی سول ائیرو ڈرم پر استقبال گورنر آنندی بین پٹیل اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ صدر جمہوریہ یہا ں سے مہروان سنگھ پوروا گاؤں کے لئے نکل گئے ۔ وہ یہاں سے ایس پی لیڈر ہر موہن سنگھ یادو کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب میں شرکت کرنے پہنچے ۔قابل ذکر ہے کہ شہر میں صدر جمہوریہ کے دو روزہ دورے میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ رات میں سرکٹ ہاوس میں قیام کریں گے اور 25نومبر کو ایچ بی ٹی یو میں منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ سیکورٹی کے لئے 10آئی پی ایس، 12اے ڈی سی پی، 25ڈی ایس پی، 70انسپکٹر،200ایس آئی، 1200کانسٹیبل اور 5کمپنیاں پی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے ۔