صدر جمہوریہ کے ہاتھوں آج 11 بہادر بچوں کو قومی ایوارڈ

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل 23 جنوری 2023 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے گیارہ بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے سرفراز کریں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار پانے والے بچوں سے 24 جنوری 2023 کو ملیں گے۔عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزیر سمرتی ایرانی 24 جنوری کو بچوں سے ملیں گی اور مخصوص زمروں کے تحت ان بچوں کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہیں گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی بھی موجود ہوں گے۔ حکومت ہند بچوں کی غیر معمولی کامیابی کے اعتراف میں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کرتی ہے۔ یہ انعامات 5 سے 18 سال کے درمیان عمر والے بچوں کو دیئے جاتے ہیں۔ چھ زمروں کے تحت یہ انعام عطا کئے جاتے ہیں جو یہ ہیں جن میں آرٹ اینڈ کلچر، بہادری، اختراع، تعلیمی استعداد، سماجی خدمت اور کھیل کود شامل ہیں۔ ہر انعام یافتہ بچے کو ایک تمغہ، ایک لاکھ روپئے نقد اور ایک سند دی جاتی ہے۔اس سال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ملک کے تمام خطوں سے چنے گئے 11 بچوں کو فن وثقافت (4) بہادری،(1) اختراع (2) سماجی خدمت (1) اور کھیل کود (3) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کئے جا رہے ہیں۔