صدر کانگریس کے انتخاب میں تاخیر نقصاندہ : کانگریس لیڈر ابھیشیک

   

نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کمیٹی کے ایک اہم اجلاس سے قبل اس کے ایک لیڈر بھیشیک سنگھوی نے جلسہ کے دن کہا کہ کانگریس کے صدر کے انتخاب میں مزید تاخیر مناسب نہیں ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو ہونے والا ہے۔ اس میں ایک کارکرد صدر کا انتخاب کیا جائے گا جو راہول گاندھی کی جگہ لے گا۔ راہول گاندھی پارٹی کی صدارت کے عہدے سے دست بردار ہونے پر بضد ہیں۔ کانگریس کی ورکنگ کمیٹی سینئر ارکان کا ایک بیان بھی قائم کرے گی جو نئے سربراہ کا انتخاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ایک ایسے صدر کا انتخاب کرنا چاہئے جو اتفاق رائے کا حامل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں مزید تاخیر تحمل کے قابل نہیں ہوسکتی۔ کانگریس پارٹی کے کئی ارکان کے کھلے عام اپنی برائے دی ہے کہ صدر جماعت کے انتخاب میں تاخیر پارٹی کے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔