گورکھپور:29جون (یواین آئی)صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل سے یو پی کے گورکھپور کا دورہ کررہی ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران صدرجمہوریہ نہ صرف تین بڑے اداروں کے اہم پروگرام میں شرکت کریں گی بلکہ گوکھپور ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد 129 کلو میٹر کی مسافت سڑک راستے سے طے کریں گی۔صدر جمہوریہ 30 جون کی دوپہر کو گورکھپور پہنچیں گے اور منگل یکم جولائی کی شام کو روانہ ہوں گے ۔ وہ یہاں30 گھنٹے قیام کریں گی اور اس کیلئے تمام مجوزہ پروگرام کے مقامات کا بذریعہ سڑک سفر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ پیر کو، وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گورکھپور کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کریں گی