صدرجمہوریہ کو اسرائیل کے بشمول پانچ اقوام کے سفیروں کے تقرری کاغذات پیش

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے بشمول پانچ ملکوں کے سفیروں نے اپنے کاغذات تقرری آج صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو پیش کردیئے۔ راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے سفیر اون ملکا، جمہوریہ مالی کے سفیر سیکو کیسے، جمہوریہ بیلاروس کے سفیر انڈری ریزوسکے، سفیر جمہوریہ لائیو یونیمے چونگم، جمہوریہ نائجیر کے سفیر لیکواڈو نے اپنے کاغذات تعیناتی پیش کئے ہیں۔