صدرفلسطین ترکیہ کے دورہ پر

   

انقرہ : فلسطین کے صدر محمود عباس صدر رجب طیب اردغان کی دعوت پر مذاکرات کیلئے ترکی تشریف لائے ہیں۔ گزشتہ رات دارالحکومت انقرہ تشریف لانے والے صدر محمود عباس کا آج صدارتی کامپلکس میں صدر اردغان کی جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد صدر ایردوان صدر محمود عباس کیلئے ایک سرکاری عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔ ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرکاری ملاقاتوں کے دوران ترکی فلسطین تعلقات، اسرائیل فلسطین تنازعہ کی تازہ ترین پیشرفت اور دیگر موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کے دوران ترکی اور دوست اور برادر فلسطینی ریاست کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔