حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے صدرنشین ریاستی حج کمیٹی کے عہدہ پر الحاج محمد سلیم کے انتخاب کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے جی او ایم ایس 28 جاری کیا جس میں حج کمیٹی ارکان کے پہلے اجلاس میں محمد سلیم کے متفقہ طور پر انتخاب کا اعلامیہ شامل کیا گیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ صدرنشین کی میعاد حج ایکٹ کے سب سیکشن 21 کے ذیلی سیکشن 4 کے تحت 3 سال رہے گی۔ نوٹیفکیشن کو تلنگانہ گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ صدرنشین کے انتخاب کے بارے میں الیکشن آفیسر شاہنواز قاسم ( آئی پی ایس) کی رپورٹ کے بعد حکومت نے اعلامیہ جاری کیا۔ واضح رہے کہ حج کمیٹی کے ارکان نے کل منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر محمد سلیم کو صدرنشین منتخب کیا اور انہوں نے اپنی خدمات کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ر