رکن اسمبلی کونیرو کونپا کا کاغذ نگر میں خطاب
کاغذ نگر۔ کاغذ نگر میونسپل آفس میں آج میونسپل چیرمین محمد صدام حسین کی نگرانی میں میونسپل آفس کے حدود میں صاف صفائی کے کاموں کو انجام دینے والے مزدوروں میں کپڑوں کی تقسیم سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کی کارروائی کاغذ نگر میونسپل کمشنر سرینواس نے چلائی۔اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہے اور خصوصاً ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ کے میونسپل محکمہ میں ڈیوٹی انجام دینے والے مزدوروں کے فلاحی کاموں کو انجام دیتے آرہے ہیں۔ اس لئے میری کاغذ نگر میونسپل آفس کے حدود میں موجود صاف صفائی کے مزدوروں سے اپیل ہے کہ دوسروں کی جانب سے آپ لوگوں کو گمراہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے لیکن آپ لوگوںکو احتجاجی پروگراموں کو منعقد کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تلنگانہ حکومت کام کرنے والی حکومت ہے۔ اگر آپ لوگوں کو کوئی دشواریاں پیش آرہی ہوں تو مجھ سے رجوع ہوں۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور میونسپل چیرمین محمد صدام حسین کے ہاتھوں مزدوروں میں دسہرہ تہوار سے متعلق کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور میونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے کاغذ نگر کے عوام کو بیت الخلاء کی سہولت کیلئے موبائیل ٹائیلٹ بس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر محمد ذاکر شریف، گریش کمار، محمد منہان ، عبدالسبحان بھی موجود تھے۔