ضلع کلکٹر کا دورہ ، کاغذ نگر میں گورنمنٹ دواخانہ و اسکولوں کا جائزہ
کاغذ نگر ۔27 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر گورنمنٹ ہاسپٹل اور گورنمنٹ اسکولوں کا ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش نے سب کلکٹر محترمہ شردہ شکلا کے ساتھ مل کر دورہ کرتے ہوئے ہاسپٹل میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات اور صاف صفائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر مریضوں کے وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی، مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کرتے ہوئے دوا خانے میں صاف صفائی رکھنے کی ہدایت جاری کی، اس کے علاوہ گورنمنٹ اسکولوں کا منڈل ایجوکیشن افیسر پربھاکر کے ساتھ مل کر دورہ کرتے ہوئے اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی، اسکولوں میں مڈ ڈے میلس ،بچوں کے بیت الخلا اور باورچی خانے کا دورہ کرتے ہوئے پکوان کے دوران صاف صفائی کا خیال رکھنے کا عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔ صاف صفائی میں لاپرواہی برتنے پرعہدیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا انتباہ دیا، بعد ازاں کاغذ نگر کے مختلف فرٹیلائزر شاپس کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کو فروخت کی جانے والی ادویات کے بارے میں تفصیلی جانچ کی، اس موقع پر ڈی سی ایچ ڈاکٹر چنا کیشیلو، ایگریکلچر عہدیداروں کے علاوہ اسکولوں ٹیچرز اور میڈیکل اسٹاف موجود تھا۔