حیدرآباد /2 اگست ( پی ٹی آئی ) صنعت کار این پرساد جو چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف مبینہ غیر متناسب اثاثہ جات کیس کے ملزم ہے اور جنہیں 28 جولائی کو بالگریڈ میں محروس کیا گیا تھا ، انہیں آج رہا کردیا گیا ۔ ان کے کونسل اوما مہیشور راؤ نے کہا کہ پرساد کو سربیائی حکام نے صنعت کار کو رہا کیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ این پرساد اب کہیں بھی جانے کیلئے آزاد ہے لیکن ان کے پروگرام کے بارے میں فی الحال توثیق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ بالگریڈ میں حراست کے بعد مہیشور راؤ نے مقامی سی بی آئی عدالت کو ایک میمو کے ذریعہ اس تبدیلی کی اطلاع دی تھی ۔