حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے تلنگانہ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت تجارتی اصلاحات کے ایکشن پلان پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت نے ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ چیف سکریٹری نے مختلف محکمہ جات کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے تجارتی اداروں کے قیام میں اہم رول ادا کیا جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کو بہتر تجارتی سرگرمیوں کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ اصلاحات کے تحت نہ صرف تجارت بلکہ قواعد میں نرمی اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔ اطلاعات کی فراہمی میں شفافیت سے کام لینے کی ہدایت دی گئی۔ ر
انہوں نے عوامی شراکت کے ساتھ محکمہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔ چیف سکریٹری کے علاوہ اسپیشل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ر