ضلع نلگنڈہ کی ترقی کے لیے 18 ہزار کروڑ روپئے جاری کریں ٹی آر ایس انتخاب سے دستبردار ہوجائے گی

   


تلنگانہ بھون میں منعقدہ ٹی آر ایس وی کے توسیع اجلاس سے ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ جس طرح کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کو 18 ہزار کروڑ روپئے کا کنٹراکٹ دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ضلع نلگنڈہ کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت 18 ہزار کروڑ روپئے جاری کرتی ہے تو ٹی آر ایس اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہوجائے گی ۔ اس معاملے میں ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے بی جے پی کو جو پیشکش کیا ہے اس کی ٹی آر ایس پارٹی بھر پور تائید و حمایت کرتی ہے ۔ تلنگانہ بھون میں منعقدہ ٹی آر ایس وی کی توسیع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس کے طلبہ تنظیموں یوتھ وینگس میں پائے جانے والے جوش و جذبہ کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی ۔ طلبہ و یوتھ تنظیم ٹی آر ایس کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ تحریک کامیاب ہوئی ہے ۔ ملک اور ریاست کی کیا صورتحال ہے ۔ نوجوان اچھی طرح واقف ہیں ۔ اس کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا بھی طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے ۔ کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے 18 ہزار کروڑ روپئے کے کنٹراکٹ کے لیے اپنے آپ کو بی جے پی کو فروخت کردیا ہے جس کی وجہ سے ضمنی انتخاب منعقد ہورہے ہیں ۔ بی جے پی کے امیدوار 500 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ انتخاب گھمنڈ و تکبر اور منوگوڑ عوام کی عزت و نفس کے درمیان مقابلہ ہے ۔۔ ن