ضلع کلکٹر کرنول کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد: ضلع کلکٹر کرنول جی ویرا پانڈین کورونا متاثر ہوگئے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کورونا کی صورتحال پر کلکٹر نے عہدیداروں کے ساتھ کئی اجلاس منعقد کئے لیکن اچانک ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع نے ماتحت عملہ میں ہلچل پیدا کردی ہے ۔ کلکٹر نے کئی سرکاری دواخانوں کا نندیال ، ادونی اور کرنول میں دورہ کیا تھا ۔ دورہ میں شامل پولیس اور ریونیو حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کرائیں۔ کلکٹرکے جائزہ اجلاسوں میں شریک عہدیداروں کو بھی ٹسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ کلکٹر کے ساتھ دورہ میں شامل ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر راما گدیا کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ نیگیٹیو رہا جبکہ دیگر کے ٹسٹ کی رپورٹ ابھی باقی ہے۔