شہڈول: مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے بیوہاری تھانہ میں ایک استاذکے خلاف ایک طالب علم سے مار پیٹ کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پری سکنڈری اسکول مو میں کل دوپہر طالب علم پرکاش راٹھور درجہ سات میں ٹھنڈ کی وجہ سے دیر سے پہنچا، تو اس کے سنسکرت کے استاذ ستیم پانڈے نے کمرے میں بند کرکے ڈنڈے سے پٹائی کر دی ، جس سے طالب علم کے آنکھ اور سر میں چوٹ لگ گئی۔ لواحقین کی شکایت پر پرکاش کی میڈیکل جانچ کرائی گئی اور ثبوت ملنے پر استاذ کے خلاف مار پیٹ کا کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ یاد رہیکہ آج کل استاد شاگرد کے رشتوں میں روایتی احترام باقی نہیں رہا۔ طلبہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنے استاد کی بے عزتی کرتے ہیں اور انہیں عدالت تک بھی گھسیٹتے ہیں۔