طالب علم کو’پاکستان چلے جانے کو‘کہنے والے ٹیچر کا تبادلہ۔ کرناٹک

,

   

میڈیارپورٹس کے مطابق‘ مذکورہ ٹیچرکے ریمارکس کی وجہہ پانچویں کلاس کے بچوں کا آپس میں جھگڑے پر ناراضگی ہے
کرناٹک کے شیوا موگا میں ایک ٹیچرنے دو مسلم طلبہ سے مبینہ کہاکہ ”پاکستان چلے جاؤ“ جس کے سبب ریاستی تعلیم محکمہ سے والدین نے ایک شکایت درج کرائی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ واقعہ ٹیپو نگر کے ایک اُردو اسکول میں پیش آیاہے۔

مذکورہ ٹیچر نے الزامات سے تردیدکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق‘ مذکورہ ٹیچرکے ریمارکس کی وجہہ پانچویں کلاس کے بچوں کا آپس میں جھگڑے پر ناراضگی ہے۔

ایک لیڈراے نظر اللہ کی شکایت کے بعد کرناٹک محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے ٹیچر منجولہ دیوی کا تبادلہ کردیااور اس معاملے میں ایک داخلی جانچ شروع کردی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اپنی شکایت میں نظر اللہ نے الزام لگایاکہ منجولہ دو طلبہ کو ڈانڈتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ”آپ کا ملک نہیں ہے۔یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔آپ کو پاکستان جانا چاہئے“۔

اسکول سے گھر آنے کے بعد طلبہ نے واقعہ کے متعلق اپنے والدین کو جانکاری دی جنھوں نے حکام کواس واقعہ سے آگاہ کیا۔ واقعہ کے بعد بلاک کے تعلیمی افیسر نے ایک ابتدائی جانچ کرتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

کرناٹک میں ایک ایسے وقت میں یہ واقعہ پیش آیا جب چنددن قبل ہی اترپردیش میں ایک ٹیچر اپنے مسلم ساتھی کوتمانچے رسید کرنے کا دیگر طلبہ کو حکم دیتے ہوئے کیمرہ میں قید ہوگئی تھی۔