کابل: افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے زیادہ تر یورپی ممالک کے سفارت خانوں پر مشتمل 14افغان سفارت خانوں سے قطع تعلقی کا اعلان کیا ہے ۔طالبان عبوری حکومت کی وزارتِ خارجہ نے بیرونی ممالک میں مقیم افغان شہریوں کو مخاطب کر کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 14افغان سفارت خانے اور قونصل خانے ، جن میں سے زیادہ تر یورپی ممالک میں خدمات دے رہے ہیں، مرکزی حکومت سے تعاون نہیں کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے بیرونی ممالک میں مقیم افغان شہریوں کے کاموں میں سہولیات پیدا کی ہیں اور اس معاملے میں خاص طور پر یورپی ممالک کے افغان سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔