افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ منشیات کی کاشت اور پیداوار پر پابندی کے بعد خشخاش کے کھیتوں کوبھی تباہ کر دیا جائیگا۔بلال کریمی نے کہا کہ طالبان انتظامیہ منشیات کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور وہ کسانوں کے لیے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ منشیات کی صنعت پر پابندی کا مذہبی پہلو بھی ہے، کریمی نے کہا کہ یہ حتمی اور آخری فیصلہ ہے۔افغانستان میں منشیات کی پیداوارکے شکایتی ممالک سے مطلوبہ تعاون نہ ملنے کا ذکر کرنے والے کریمی نے بتایا کہ “خشخاش کے بارے میں کیے گئے فیصلے پرقطعی عمل ہو گا، اب کے بعد خشخاش پیدا کرنے والے کھیتوں کو تباہ کر دیا جائیگا۔ماضی میںمنشیات کی ملک میں پیداوار پر شکایت ہونے والے ممالک اب کے بعد خشخاش کے متبادلکو پیش کرنے کے معاملے میں ہم سے تعاون کریں۔خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مقدار میں آفیوم پیداکرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔افغانستان دنیا میں سب سے زیادہ افیون پیدا کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔