طلبہ کارکنوں کی ضمانت کا معاملہ:سپریم کورٹ نے ضمانت برقرار رکھا ،طلبہ کو جاری کیا نوٹس

,

   

دہلی تشدد کیس میں طلبہ کارکنوں کی ضمانت کے خلاف دہلی پولیس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ دہلی تشدد کیس میں طالب علم کارکن نتاشا ناروال ، دیوانگنا کالیتا اور آصف اقبال کو جمعرات کی رات ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ وہ دہلی میں شہریت قانون کے خلاف فسادات سے متعلق گزشتہ ایک سال سے جیل میں تھے۔عدالت نے کہاکہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے اور اس کا اثر پورے ملک پر پڑ سکتا ہے ، ہم اس معاملے میں نوٹس جاری کرنا چاہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تینوں کارکن دیوانگانہ ، آصف ، نتاشا ناروال کی ضمانت برقرار رکھی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے ضمانت دینے سے متعلق فیصلے پر روکنے سے انکار کردیا ، تاہم سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تینوں کارکنوں کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔دہلی پولیس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ حکم پر روک لگنی چاہئے ، اس حکم سے ایسا لگتا ہے کہ تینوں کو کلین چٹ مل گئی ہے