لندن : برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پہاڑوں سے ملنے والی انسانی باقیات اداکار جولین سینڈز کی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو جولین سینڈز کی باقیات ملی تھیں جس کے بعد ان کی باضابطہ طور پر شناخت کرلی گئی ہے۔65 سالہ سینڈز آسکر ایوارڈ یافتہ ہیں، جب کہ ٹی وی ڈراموں 24 اور ’سمال ولے‘ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور تھے۔جولین سینڈرز 13 جنوری کو کیلیفورنیا کے سان گیبریل پہاڑوں کے بالڈی باؤل علاقے میں خراب موسم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، اس کے بعد طوفانوں کے ساتھ ساتھ برفانی تودے گرنے کے باعث اداکار کی تلاش میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق ماؤنٹ بالڈی کے علاقے سے ملنے والی باقیات کی شناخت جولین سینڈز سے ہوئی تاہم ابھی دیگر ٹیسٹ کے ذریعے موت کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔