طوفان گلاب ‘ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا

   

حیدرآباد۔26ستمبر(سیاست نیوز) طوفان ’’گلاب‘‘ کے پیش نظر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 12 ٹرینوں کو منسوخ کرنے اور اڈیشہ و آندھراپردیش سے گذرنے والی کئی ٹرینوں کے رخ موڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ طوفان گلاب کے ساحلی آندھرا سے ٹکرانے پر جس صورتحال کا خدشہ ہے اس کو نظر میں رکھتے ہوئے ریلوے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کہا گیا کہ سکندرآباد ۔بھوبھنیشور ‘ تروپتی ۔ بھوبھنیشور کے علاوہ دیگر 10 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا اس کے علاوہ اڈیشہ اور آندھرا پردیش سے گذرنے والی بعض ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی و راستوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔طوفان گلاب سے قبل ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرینوں کی منسوخی اور راستوں کی تبدیلی کا اعلامیہ جاری کیا ۔