حیدرآباد۔13 اکتوبر۔ (یواین آئی) گوا سے حیدرآباد آنے والے اسپائس جیٹ کے طیارہ میں دھواں کے بعد طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ شمس آباد ایرپورٹ پر کروائی گئی۔اس واقعہ پر مسافرین خوفزدہ ہوگئے ۔لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے فلائٹ نمبرSG3737 میں اچانک دھوئیں کو محسوس کرکے پائلٹ نے فوری اے ٹی سی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اس کو دیدی گئی اور طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔طیارہ میں دھوئیں سے ایک خاتون کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔یہ خاتون فی الحال ایرپورٹ اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔اس طیارہ میں 96مسافرین سوار تھے جنہوں نے محفوظ لینڈنگ پر راحت کی سانس لی۔ لینڈنگ کے بعد ا س طیارہ کی مرمت کاکام کیاجارہا ہے ۔ ایمرجنسی لینڈنگ پر 9پروازوں کے رخ کو موڑ دیا گیا۔