ظہیرآباد ریوینو ڈیویژن تحصیلداروں کے تبادلے

   


ظہیرآباد۔/29 اکٹوبر‘ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر اے شرت نے ظہیرآباد ریوینو ڈیویژن کے 4 تحصیلداروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس طرح ظہیرآباد تحصیلدار کی حیثیت سے جے سوامی کو سنگاریڈی منڈل سے ظہیرآباد بحیثیت تحصیلدار تبادلہ کیا گیا۔ ظہیرآباد تحصیلدار ناگیشور راؤ کو کلہیر منڈل تبادلہ کیا گیا اور کوہیر منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے وجئے کمار کا تقرر عمل میں لایا گیا اور کوہیر تحصیلدار کشن کو ناگلیدہ نارائن کھیڑ ڈیویژن تقرر کیا گیا۔ جھرہ سنگم منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے سرینواس راؤ کا تقرر عمل میں آیا۔ رائیکوڈ منڈل تحصیلدار کی حیثیت پربھو لو کا تقرر کیا گیا۔ اس طرح نیالکل منڈل سرینواس انچارج تحصیلدار کو قاعدہتحصیلدار کی حیثیت سے احکامات جاری کئے ہیں اور 31 اکٹوبر کو تمام تحصیلداروں کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔